چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کے تمام رینکس کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت

66

راولپنڈی۔13مئی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کے تمام رینکس نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔