38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید لیفٹیننٹ ارسلان...

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے آبائی گاﺅں کے دورہ کے دوران گفتگو

- Advertisement -

کچھ لوگ اور پاکستان مخالف ایجنسیاں بیرون ملک سے پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کر رہے ہیں،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے آبائی گاﺅں کے دورہ کے دوران گفتگو،شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی،شہید ارسلان کے اہلخانہ سے بات چیت

راولپنڈی ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اور پاکستان مخالف ایجنسیاں بیرون ملک سے پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کر رہے ہیں اور انہوںنے فوج پر تنقید بھی کی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات مری کے نزدیک شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے آبائی گاﺅں کے دورہ کے دوران کہی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور شہید ارسلان کے اہلخانہ سے گفتگو کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ارسلان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور فوج کو اپنے ان شہداءپر فخر ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں عظیم قربانی دی۔ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی لیفٹیننٹ ارسلان عالم نے خود اور اپنے خاندان پر ملک کو ترجیح دی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان میں ایسے بہادر جری بیٹوں اور ان کے والدین کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس کچھ لوگ اور مخالف ایجنسیاں بیرون ملک سے فوج پر تنقید کے علاوہ پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ملک کے بہترین مفاد میں کام جاری رکھے گی اور وہ تمام چیلنجز میں قوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے اور طاقت کا استعمال صرف ریاست کا صوابدیدی اختیار ہے۔ آرمی چیف نے ملک میں امن اور قانون کی حکمرانی کی بحالی کے عزم کا اظہار بھی کیا خواہ اس کیلئے کوئی بھی قربانیاں دینا پڑیں۔ لیفٹیننٹ ارسلان پاکستان کی سرحد پر خیبر ایجنسی میں نئی قائم شدہ راجگال چوکی پر فرائض کی انجام دہی کے دوران ہفتہ کو شہید ہو گئے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71086

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں