چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کنٹرول لائن پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ نماز عید کی ادائیگی

102

اسلام آباد ۔17 جون (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ انہوں نے اس موقع پر امن و سلامتی اور ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی ۔ آرمی چیف بعد میں جوانوں میں گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے وطن کے دفاع کیلئے شہداءکی قربانیوں کی تعریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بطور فوجی عید گھر سے دور منانا ایک قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی۔