اسلام آباد ۔ 20نومبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چےمپئےن شپ کا فائنل میچ (آج) پیر کومصحف سکواش کمپلیکس ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، فائنل کے مہمان خصوصی چیف آف ائیرسٹاف ایئر مارشل سہیل امان ہونگے جو کہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، چیمپئن شپ میں 44 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس مےں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، سکاٹ لےنڈ، مصر، ہالےنڈ، انگلےنڈ، نےوزی لےنڈ، آسٹرےا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔