چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

110

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمامچیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15 اکتوبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا،جسمےں10ممالک کے16 غیر ملکی کھلاڑےوں نے شرکت کی تصدےق کر دی۔ اےونٹ مےں مصر کے عمر عبدالمعید ٹاپ سیڈڈ ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مصر، نےوزی لےنڈ، امرےکا، فرانس اور آئرلےنڈسمیت مجموعی طور پر 10ممالک کے16 غیر ملکی کھلاڑےوں نے شرکت کی تصدےق کر دی۔اور ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 25 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔