اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک بحریہ کی قیادت کامنصب سنبھالنے پرچیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجدخان نیازی کومبارکباددی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجدخان نیازی ہفتہ کوجنرل ہیڈکوارٹرز کا پہلادورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے پاک بحریہ کی قیادت کامنصب سنبھالنے پرچیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجدخان نیازی کومبارکباددی اس امید کااظہارکیاکہ ان کی اہل قیادت میں پاک بحریہ نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔ملاقات میں پیشہ وارانہ اہمیت کے امورپرگفتگوکی گئی۔قبل ازیں جی ایچ کیوآمدپر چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجدخان نیازی نے یادگارشہداپرحاضری دی، گلدستہ رکھا اورشہداپاکستان کیلئے فاتحہ خوانی کی۔