28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر...

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر )ارشد حسین شاہ کی ملاقات ، صوبہ میں انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان

- Advertisement -

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر )ارشد حسین شاہ نے ملاقات کی۔

- Advertisement -

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں