چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے میں اجلاس

137

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے ممبران اور افسران کے علاوہ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں تاج حیدر‘ نثار کھوڑو‘ فرحت اللہ بابر‘ مرتضیٰ وہاب‘ خصوصی سیکرٹری بلدیاتی سندھ خالد چاچڑ اور ریسرچ آفیسر بلدیاتی سندھ اخلاق احمد نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے نمائندوں نے موقف اختیار کیا کہ مردم شماری 2017ءکے اعداد و شمار محکمہ شماریات نے سرکاری طور پر جاری نہیں کئے لہذا الیکشن کمیشن قانون کے تحت آبادی کے غیر حتمی اعداد و شمار پر انتخابات نہیں کروا سکتا۔ الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لاءنے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کی معیاد 30 اگست 2020ءکو ختم ہوگئی ہے اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کے نمائندوں کا موقف سنا۔ الیکشن کمیشن سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے موقف پر آئین اور قانون کے مطابق مناسب فیصلہ کرے گی۔