اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صارفین کی بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کے فوری حل کو ممکن بنانے کے لئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد خان اور تمام آپریشن سرکلز انچارج بشمول اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، چکوال اور جہلم 15 نومبر بروز بدھ صبح 9:30 بجے سے دن11:30بجے تک متعلقہ سرکلز کے صارفین کی تجاویز اورشکایات سنیں گے۔
ترجمان آئیسکو کے پیر کے روز جاری بیان کے مطابق صارفین شکایات کے فوری ازالے کے لئے اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 9260194-051، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر9292675-051 ، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر9293048-051 ، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر4950343-051، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر 668500-0543، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر 9270377-0544پر دیے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں ۔
صارفین سے درخواست ہے کہ رابطے کے دوران اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی بل کا حوالہ نمبر ضرور بتائیں تا کہ درج شدہ شکایت بروقت متعلقہ دفاتر کو بھجوائی جا سکے۔