اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صارفین کے بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کے فوری حل کو ممکن بنانے کے لئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد خان کی زیرنگرانی کل بروز جمعرت کو ای کچہری منعقد ہو گی۔
بدھ کو ترجمان آئیسکو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک ای کچہری کے دوران تمام آپریشن سرکلز بشمول اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، چکوال اور جہلم کے متعلقہ سرکلز کے صارفین کی تجاویز اورشکایات سنیں گے۔
صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کے لئے فیس بک آئی ڈی
CEO-IESCO E-Kachery
اور ٹیلی فون نمبر
9253105-051
پر دیئے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔