لاہور۔22اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں منگل کے روز چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں جی ایم آپریشن اعجاز بھٹی، ڈی جی ایمپلی منٹیشن رائے محمد اصغر، چیف فنانس آفیسر احمد سعید، ڈائریکٹر کسٹمر سروس عباس علی، ڈائریکٹر ہیومن ریسوس ضمیر حسین کلاچی، ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر عثمان علی، چیف لیگل آفیسر، ڈی جی میراڈ محمد حسین، چیف انجینئر پی ایم یو عمران محمود، چیف انجینئر پلاننگ فیصل زکریا، چیف انجینئرٹی ایس ڈیزائن نثار سرور اور منیجر سیفٹی فواد خالد نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ اس ادارے کے بدولت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کے پاس اس وقت وفاقی وزیر اویس لغاری ،چیئرمین بی او ڈی عامر ضیااور بورڈ ممبران کی صورت میں بہترین قیادت موجود ہے جبکہ ہمارے پاس اعلیٰ تربیت یافتہ افسران اور ملازمین کی بھی کوئی کمی نہیں،اس وقت پاور سیکٹرکو بحران سے نکالنے کے لیے ملکی قیادت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، ہم تھوڑی سی محنت کرکے اس ادارے کو عروج تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو ایک ٹرینڈ سیٹر ادارہ ہےجس کے اقدامات کی تمام ڈسکوز پیروی کرتی ہیں، ہمیں اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فیوچر پلان ترتیب دینا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585992