چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی زیر صدارت اجلاس

136

ملتان۔14مارچ (اے پی پی):چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے کہا ہے کہ ویسٹ سے لدے تمام ٹرکوں اور ٹرالیوں کو ترپال سےڈھانپاجائے، کلین اینڈ گرین ملتان مہم کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ کمپنی کا کوئی ٹرک اور ٹرالی ترپال کے بغیر روڈ پر نظر نہ آئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپنی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔

محمد فاروق ڈوگر نے مزید کہا کہ ترپال کور کا حکم سیکنڈری اور پرائمری کلیکشن میں مصروف تمام مشینری پر لاگو ہوگا۔سی ای او نے ٹریفک پولیس کے حکام سے بھی کہاکہ شہر میں ریت،مٹی اور اینٹیں لانے والی ٹرالیوں کوترپال سے ڈھانپنے کا پابند بنایا جائے۔تاکہ سڑکوں کو صاف رکھنے اور آلودگی میں کمی کرنے میں مدد مل سکے۔

فاروق ڈوگر کے حکم پر موسم بہار میں شاہراہوں اور گرین بلٹس کو چمکانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں خانیوال روڈ، بہاولپور روڈ،شیر شاہ روڈ اور پراناشجاع آباد روڈ کی صفائی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ شہر کے تمام فلائی اوورز کی خصوصی صفائی کا آغازبھی کردیا گیا ہے۔

شاہراہوں کے درمیان اور اطراف میں واقع گرین بیلٹس سے کچرا سمیٹا جارہا ہے۔اہم سڑکوں اور چوکوں کی لائم لائننگ بھی کی جارہی ہے۔سڑکوں پر دھول اور آلودگی کے تدارک کے لئے پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے۔