پشاور۔ 24 فروری (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ترقیاتی ترجیحات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اور چیف اکانومسٹ منصوبہ بندی و ترقیات نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز کے اجراء اور اخراجات کی تفصیلات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لائی جائے تاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جا سکے۔
چیف سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر کاربند ہے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور مسلسل ٹریکنگ ناگزیر ہے تاکہ ان کی بروقت تکمیل کو معیار کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565722