نگر۔4اکتوبر (اے پی پی): چیف سیکرٹری راکا پوشی کرکٹ ٹورنامنٹ 2023ءپیسان نگر میں دنیا کے بلند ترین قدرتی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔
کرکٹ ٹورنامنٹ میں دیامر، ہنزہ اور نگر کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ کے لئے ہنزہ اور نگر کی ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل میچ 4 اکتوبر کو نیچرل پیسان سٹیشن، ضلع نگر میں ہوگا۔
ایونٹ میں شمن رقص اور مقامی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔ پیسان نیچرل سٹیڈیم سطح سمندر سے 8400 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ راکاپوشی پہاڑ پاکستان میں 12 ویں اور دنیا میں 27 ویں نمبر پر بلند چوٹی ہے۔