اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید زیشان حیدر نے ایف ٹین مرکز کا دورہ کیا، انہوں نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس افسران کو ٹریفک کی روانی یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید زیشان حیدر نے کہا کہ ٹریفک روانی کو بلا تعطل یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،غیر قانونی پارکنگ کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کی جائیں۔
شاپنگ کے لئے آئے ہوئے شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں،انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576556