چیلسی اور بینفیکا فیفا کی ٹیمیں عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں

7

واشنگٹن۔25جون (اے پی پی):بینفیکا اور چیلسی کی ٹیمیں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں بالترتیب گروپ سی اور ڈی سے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ بینفیکا نے گروپ سی کے اپنے تیسرے میچ میں حریف جرمن فٹ بال کلب کی ٹیم بائرن میونخ کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

بینفیکا کی جانب سے واحد گول اینڈریاس ریڈرگارڈ نے سکور کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 گول سے فتح دلائی جبکہ برطانوی فٹ بال کلب کی ٹیم چیلسی نے گروپ ڈی کے اپنے تیسرے میچ میں حریف ایسپرنس ڈی تیونس کو باآسانی 0-3 گول سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چیلسی کی طرف سے ادارابیو،لیام روری ڈیلپ اور ٹائریک جارج نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔بینک آف امریکہ سٹیڈیم، شارلٹ کے مقام پر کھیلے گئے گروپ سی کے تیسرے میچ میں پرتگال کی کلب فٹ بال ٹیم بینفیکا اورجرمن فٹ بال کلب کی ٹیم بائرن میونخ آمنے سامنے تھیں جس میں بینفیکا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف جرمن فٹ بال کلب کی ٹیم بائرن میونخ کو 0-1 گول سے ہرا دیا اور ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

بینفیکا کی جانب سے واحد گول اینڈریاس ریڈرگارڈ نے میچ کے شروع ہونے کے بعد 13 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔اسی طرح لنکن فنانشل فیلڈ، فلاڈیلفیا کے مقام پر کھیلے گئے گروپ ڈی سے تیسرے میچ میں برطانوی فٹ بال کلب کی ٹیم چیلسی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ایسپرنس ڈی تیونس کی ٹیم کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔

چیلسی کی طرف سے ادارابیو،لیام روری ڈیلپ اور ٹائریک جارج نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس فتح کے بعد چیلسی کی ٹیم بھی میگا ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئی ہے۔چیلسی کافیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ بینفیکا سے ہوگا۔