راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کوئی بھی حریف آسان نہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف بہترین حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ فلیٹ لگ رہی ہے اور ہائی اسکورنگ میچ ہو سکتا ہے۔
اچھا سکور ہو تو باؤلرز پر پریشر کم پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ہی پچ کراچی میں بھی تھی، پاکستان کو شکست دے کر کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹام لیتھم ، ول ینگ اور گلین فلپس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہماری ٹیم متوازن ہے اور تمام کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ میں کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مچل سینٹنر نے کہا کہ بنگلہ دیش کو کمزور نہیں سمجھتے ، ان کے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ (کل) بروز پیر کو کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565090