چین ،بین الاقوامی نمائش میں سعودی عرب کا کھجوروں کا سٹال

105
کھجوروں کا سٹال

بیجنگ ۔22ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں کھجوروں کا سٹال لگایا گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ینجوان میں سعودی عرب نے کھجوروں کا سٹال لگایا گیا ہے۔

کھجوروں کے قومی مرکز کے سی ای او ڈاکٹر محمد النویران سے چینی عرب انویسٹمنٹ فنڈ کے وفد نے نمائش کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں اضافے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سلسلے میں دونوں کے درمیان تعاون کی تدابیر بھی زیر بحث آئیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر کو سالانہ 1.6 ملین ٹن سے زیادہ کھجوریں برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔