چین ،عمارت میں آگ لگنےسے 4افراد ہلاک

135
Fire

بیجنگ ۔23فروری (اے پی پی):چین میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے4افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نانجنگمیں جمعہ کی صبح ایک عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی فائر ریسکیو ٹیم کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔