چین اور ایران کی سرکاری کمپنیاں پاکستان سٹیل ملزم کی لیز میں دلچسپی رکھتی ہیں، چیئرمین نجکاری

116

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) نجکاری کمیشن کے چیئرمین/ وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ چین اور ایران کی سرکاری کمپنیاں پاکستان سٹیل ملزم کی لیز میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت خسارے میں چلنے والی پی ایس ایم کی نجکاری کی خواہشمند ہے تاہم سٹیل ملز کو طبی مدت کے لئے لیز پر دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ایران کی سرکاری کمپنیاں پاکستان سٹیل ملز کی لیز میں دلچسپی رکھتی ہیں۔