- Advertisement -
بیجنگ۔2ستمبر (اے پی پی):چین اور روس نےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون بارے 20 سے زیادہ دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ تاس کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بات چیت کے نتیجے میں دونوں ممالک نے توانائی ، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق 20 سے زیادہ دستاویزات پر دستخط کئے۔ان دستاویزات میں ایرو سپیس انڈسٹری، زراعت، صحت کی دیکھ بھال، سائنسی تحقیق، تعلیم اور ذرائع ابلاغ جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
- Advertisement -