35.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین اور روس کی چاند پر جوہری بجلی...

چین اور روس کی چاند پر جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی

- Advertisement -

شنگھائی۔24اپریل (اے پی پی):چین اور روس چاند پر بجلی پیدا کرنے کے لئے نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے چاند کے ان کے مشترکہ ریسرچ سٹیشن کو بجلی فراہم کی جائےگی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس کے مشترکہ منصوبے بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن ( آئی ایل آر ایس )کو توانائی کی ضرورت ہو گی اور اس توانائی کو چاند پر ہی پیدا کیا جائے گا تاکہ طویل مدتی تحقیقی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

چین نے 2030 تک ایک بڑی خلائی طاقت بننے اور چاند پر خلابازوں کو اتارنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے اور وہ 2028 میں چھانگ او ۔8 خلائی مشن کے ذریعے ایک مستقل، انسان بردار قمری اڈے کی تعمیر کی بنیاد رکھے گا۔آئی ایل آر ایس کے لئے ایک اہم سوال بجلی کی فراہمی ہے اور چین کے قمری تحقیق کے پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو ویرن کے مطابق جوہری پلانٹ کو خلا میں بھیجنے کی ٹیکنالوجی میں اس وقت روس سب سےآگے ہیں۔

- Advertisement -

قمری اڈے کی توانائی کی فراہمی کا انحصار بڑے پیمانے پر شمسی کالموں اور چاند کی سطح پر حرارتی اور بجلی کےلئےپائپ لائنز اور کیبلز پر بھی ہو سکتا ہے۔روس کی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے گزشتہ سال کہا تھا کہ اس نےآئی ایل آر ایس کو طاقت دینے کے لیے 2035 تک چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے ساتھ مل کر چاند کی سطح پر ایک جوہری ری ایکٹر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔آئی ایل آر ایس بنانے والے 17 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں کے لئے ایک کانفرنس میں ایک چینی خلائی اہلکار کی پریزنٹیشن میں نیوکلیئر پاور یونٹ کی شمولیت سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ اس خیال کی حمایت کرتا ہے ۔

روس اور چین کی طرف سے یہ تازہ ترین اعلان اس وقت سامنے آیا جب ناسا آرٹیمس مشن کی ٹائم لائن کو ترتیب دینے میں مصروف ہے اوراسے سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی حمایت یافتہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مریخ پر جانے کے لئے ایک نئے دباؤ کا سامنا ہے۔ چاند کے قطب جنوبی پر ایک چوکی بنانے کے لئے چین کی ٹائم لائن NASA کے زیادہ بڑے اور جدید آرٹیمس پروگرام کے مطابق ہے،

جس کا مقصد دسمبر 2025 میں امریکی خلابازوں کو چاند کی سطح پر اتارناہے۔ چین کے قمری تحقیق کے پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو ویرن نے گزشتہ سال کہا تھا کہ آئی ایل آر ایس کا ایک بنیادی ماڈل چاند کے قطب جنوبی پر 2035 تک بنایا جائے گا۔ مستقبل میں، چین "555 پروجیکٹ” پر عمل کرنے کا اراادہ رکھتا ہے جس میں 50 ممالک، 500 بین الاقوامی سائنسی تحقیقی اداروں، اور 5,000 غیر ملکی محققین کو آئی ایل آر ایس میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586949

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں