بیجنگ۔20اکتوبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور ویتنام دونوں اپنی جدید کاری کو آگے بڑھا رہے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے آئے ویتنام کے ہم منصب وو وان تھونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر شی نے نشاندہی کی کہ چین اور ویتنام دونوں اپنی جدیدکاری کو آگے بڑھا رہے ہیں، بدلتی بین الاقوامی صورتحال اور پیچیدہ داخلی ترقیاتی امور کے پیش نظر دونوں ممالک کو اپنے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق روایتی دوستی برقرار اور مشترکہ مشن کو ذہن میں رکھتے ہوئےہاتھ سے ہاتھ ملا کر سوشلسٹ راستے پر سٹریٹجک اہمیت کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا چاہیے۔