33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین خلابازوں کی ایک نئی ٹیم اپنے خلائی سٹیشن پر بھیجے گا

چین خلابازوں کی ایک نئی ٹیم اپنے خلائی سٹیشن پر بھیجے گا

- Advertisement -

بیجنگ ۔24اپریل (اے پی پی):چین اپنے خلابازوں کی ایک نئی ٹیم اپنے خلائی سٹیشن پر بھیجے گا۔چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق شینزو ۔20 مشن تین خلابازوں کی ایک ٹیم کو ملک کے خود ساختہ چینی تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر لے جائے گا۔

یہ تینوں خلا باز شام 5 بج کر17 منٹ پر (جی ایم ٹی 0917 ) ملک کے دور دراز شمال مغربی صحرا میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےخلائی سٹیشن کے لئے روانہ ہو ں گے ۔ اس مشن کی قیادت 46سالہ خلاباز چن ڈونگ کر رہے ہیں ، وہ ایک سابق لڑاکا پائلٹ اور تجربہ کار خلائی ایکسپلورر ہیں جو 2022 میں پہلے چینی خلاباز بنے جنہوں نے مدار میں 200 سے زیادہ دن گزارے۔

- Advertisement -

عملے کے دیگر دو ارکان میں 40 سالہ سابق فضائیہ کے پائلٹ چن ژونگروئی اور 35 سالہ سابق خلائی ٹیکنالوجی انجینئر وانگ جی اپنی پہلی خلائی پرواز کا آغاز کریں گے۔ یہ عملہ تیانگونگ پر چھ ماہ تک کام کرے گا، طبیعیات اور لائف سائنسز بارے تجربات کرے گا اور خلائی ملبے کے خلاف حفاظتی آلات نصب کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587013

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں