بیجنگ۔22جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزے ایولا نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس نے عالمی برادری کو یاد دلایا ہے کہ موجودہ عالمی ترقی کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے مستقبل میں بے مثال تعاون کیا جانا چاہئے۔
چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کی وباء کے اثرات بدستور موجود ہیں لیکن صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کھپت میں اضافہ اور مینوفیکچرنگ کا معمول پر واپس آنا عالمی معیشت کے لئے مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی ترقی کا انجن ہے۔ انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے چینی عوام کو جشن بہار کی مبارک باد بھی دی ہے۔