چین مسئلہ فلسطین کے حل میں مصالحتی کردار کے لیے تیار ہے، چینی صدر

114
Chinese President
Chinese President

بیجنگ ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) چین مستقل فائر بندی اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کے دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مسئلہ فلسطین کے مشرقی وسطیٰ کے مسئلے کی اصل وجہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام کے لیے بھی اسے سب سے اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔