چین میں 5.8 شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

86

بیجنگ۔23جنوری (اے پی پی):چین کے صوبے چنگھائی کے شہر ڈیلنگا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8رہی ۔

چینی ذرائع ابلاغ نے چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سنٹر (سی ای این سی) کے حوالے سے بتایا کہ اتوارکی صبح مقامی وقت کے مطابق 10بجکر 21 منٹ پر شمال مغربی چین کے صوبہ چنگھائی کے شہرڈیلنگا میں 5.8 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کا مرکز زمین کی سطح سے 8 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔