چین میں 6.4 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

94

ارومچی ۔ 26 جون (اے پی پی)چین کے نیم خود مختار علاقے سنکیانگ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعہ کی صبح محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔