چین میں انٹرنیٹ سروسز اور اس سے منسلک شعبوں کی آمدن ریکارڈ اضافے کے ساتھ 956.2 ارب یوان ہو گئی

69

بیجنگ ۔ 8 فروری (اے پی پی) چین میں انٹرنیٹ سروسز اور اس سے منسلک شعبوں کی آمدن میں گذشتہ سال کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے دوران چین میں ای کامرس اور آن لائن گیمنگ کے شعبہ کی آمدن 956.2 ارب یوان( 142 ارب ڈالر) رہی جو 2017ء کے مقابلہ میں 20.3 فیصد زیادہ ہے۔چین کی وزارت برائے صنعت و آئی ٹی کے مطابق گوانگ ڈونگ، شنگھائی اور دارالحکومت بیجنگ میں اس شعبے کی آمدن میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں باالترتیب 26.5، 20 اور 25.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔اس شعبہ کی طرف سے تحقیق پر اخراجات 49 ارب یوان تک پہنچ گئے جو 2017 ء کے مقابلہ میں 19فیصد زیادہ ہیں۔شعبہ کی آمدن میں سب سے بڑا 89.4 فیصد حصہ انفارمیشن سروسز کا رہا۔آمدن میں ای کامرس پلیٹ فارمز کا بھی نمایاں حصہ رہا۔