چین میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے درخواستیں طلب

130
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) چین کے شہرکن منگ میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ۔ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر کن منگ میں ”جنوب اورجنوب مشرقی ایشیاءکموڈٹی ایکسپواینڈ انویسٹمنٹ فئیر“ کے نام سے بین الاقوامی نمائش 12 جون سے شروع ہوگی جو 19 جون تک جاری رہی گی، اس نمائش میں ٹیکسٹائل فیبرکس اینڈ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، بیڈ لینن، بیڈ شیٹس، بیڈکورز، پردوں، معدنیات، طبی آلات، فارما مصنوعات، جیولری، بلڈنگ میٹرئیل، ڈیکوریشن، سافٹ وئیرسمیت متعدد مصنوعات تیارکرنے والی کمپنیوں کواپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 1 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کی ہے۔نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے 19 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔