بیجنگ ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) چینی جنوب مغربی صوبہ یونینن میں سیلاب سے 3افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ہفتہ کو چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ماﺅ ڈونگ نامی کاﺅنٹی میںطوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلاب آنے سے کاﺅنٹی بھر کے 7 قصبے بری طرح متاثر ہوئے کاﺅنٹی کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث کاﺅنٹی سے 2306 افراد کو محفوظ بالائی مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔