چین میں پہلی ثقافتی و سیاحتی نمائش اختتام پذیر،وزیٹر ز کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ رہی

111

بیجنگ۔29نومبر (اے پی پی):چین کے وسطی صوبے ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں ہونے والی پہلی ’’ووہان ثقافتی و سیاحتی نمائش ‘‘ کااختتام ہو گیاہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق تین روزہ ایونٹ کے دوران 165.59 بلین یوآن (تقریباً 25.90 بلین امریکی ڈالر) کے کل 50 معاہدوں پر دستخط کیے گئے،نمائش کا علاقہ تقریباً 60 ہزارمربع میٹر پر مشتمل تھا جس میں 247 بوتھ قائم کیے گئے تھے ۔

انھوں نے بتایا کہ نمائش میں اندرون و بیرون ملک سے 1,062 نمائش کنندگان کو مدعو کیا گیا تھا ،قابل ذکر نمائش کنندگان میں مشہور 16 ملکی عجائب گھر شامل تھے جن میں پیلس میوزیم اور چین کی کئی معروف ثقافتی اور سیاحتی کمپنیاں جیسے چائنا یوتھ ٹوورازم سروس، سیٹرپ اور میتوان شامل تھیں۔نمائش کا وزٹ کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ رہی۔