چین میںکورونا وائرس کو شکست دینے پر جشن ،فرنٹ لائن پر خدمات دینے والے فوجیوں اور طبی عملہ کو خراج تحسین پیش ، اعزازات سے نوازا گیا

84

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) کورونا وائرس کو شکست دینے پر چین میں جشن ،فرنٹ لائن پر خدمات دینے والے فوجیوں اور طبی عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازات سے نوازا گیا ،نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ ایک باوقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کورونا کے خلاف قائدانہ کردار جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ایک کھلے اور شفاف انداز میں عالمی وباء کا مقابلہ کیا اور دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کی جانیں بچانے میں مدد دی ،چین دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کامیابی سے اس چیلنج پر قابو پایا اور معمول کی زندگی بحال کرتے ہوئے عالمی معیشت میں اپنا کردار شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ٹھوس عزم اور صلاحییت کی بنا پر کووڈ۔19 پر قابو پایا ہے ،تقریب کے آخر میں ا نہوں نے کورونا چیلنج کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے فوجی اور طبی عملہ کو اعزازات اور میڈلز دیے۔