اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):پاکستان میں چین اور ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت 32.18 فیصدکمی ہوئی ہے۔اس مدت میں چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 649.9 ملین ڈالررہا جس میں 650.8 ملین ڈالرکی براہ راست اورمنفی ایک ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین نے پاکستان میں 859.1 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جس میں 859.3ملین ڈالرکی براہ راست اورمنفی 0.2 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔مارچ 2021 میں چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کاحجم 125.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں 112.7 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی جس میں 105.7 ملین ڈالرکی براہ راست اور7 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری کاحجم 161.3 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔