چین نے جدید ترین جے۔20 سٹیلتھ لڑاکا طیارے مسلح افواج کے حوالے کر دیئے

143

بیجنگ ۔ 10 مارچ (اے پی پی) چین نے جدید ترین جے۔20 سٹیلتھ لڑاکا طیارے مسلح افواج کے حوالے کر دیئے۔چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے چین اور امریکا کے درمیان فوجی طاقت کے حوالے سے پایا جانے والا فرق مزید کم ہو جائے گا۔یہ اقدام چینی مسلح افواج کو دنیا کی جدید ترین مسلح افواج بنانے کی صدر شی جن پنگ کی مہم کا حصہ ہے۔اس مہم کے تحت چینی مسلح افواج کو اینٹی سیٹلائٹ میزائلوں اور جدید ترین آبدوزوں سے لیس کر کے چینی فضائی و سمندری حدود سے کہیں دور کارروائیاں کرنے کا اہل بنایا جا رہا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ چینی انجنیئرز جے۔ 20کو امریکی ایف ۔22کے ہم پلہ تصور کر رہے ہیں ۔ چینی انجنیئرز ایک اور سٹیلتھ طیارے جے۔ 31 پر بھی کام کر رہے ہیں جو امریکی ساختہ ایف۔35 کے ہم پلہ ہو گا۔