چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

87
sensing satellite
sensing satellite

بیجنگ ۔4دسمبر (اے پی پی):چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا۔شنہوا کے مطابق چین نے بدھ کو صوبہ سیچوان میں ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیا۔ یہ چین کے مقامی وقت دوپہر 12:46 پر لانچ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ Kuaizhou-1A کیریئر راکٹ کے ذریعےزمین کے گرد مدار میں چھوڑا گیا ہے۔ اس سیٹلائٹ پر سینتھیٹک اپرچر ریڈار (ایس اےآر) نصب ہے۔