چین نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کو آگے بڑھایا ہے، عالمی چیلنجوں کے پیش نظر جی 20 کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں ۔چینی وزیر خا رجہ

95
امریکا چینی اداروں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین

نئی دہلی۔3مارچ (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ چھن کانگ نے نئی دہلی میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کو میڈ یا رپورٹ کے مطا بق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ کشیدہ بین الاقوامی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے پیش نظر جی 20 کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، تعاون کے لیے اپنے عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عالمی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس حوالے سے تین تجاویز پیش کیں۔ اول، میکرو اکنامک پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط کریں اور خوراک اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنائیں، دوسرا ،عالمی اقتصادی نظم و نسق کو بہتر بنایا جائے اور تیسرا بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو مضبوط کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی ترقی اور خوشحالی ایک پرامن اور مستحکم بین الاقوامی ماحول کے لیے ناگزیر ہے ، چین نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کو آگے بڑھایا ہے اور یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر ایک پوزیشن پیپر جاری کیا ہے۔چین ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہے گا، فعال طور پر امن کوششوں کی حمایت کرے گا اور بات چیت کو فروغ دے گا، اور تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران چھن کانگ نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور دیگر وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔