چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم قومی منصوبہ ہے جس کے 26 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 30 منصوبوں پر کام جاری ہے، اقتصادی سروے

88
CPEC
CPEC

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم قومی منصوبہ ہے جس کے 26 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 30 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جمعرات کو جاری اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت 56 منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جن میں سے 17 ارب ڈالر مالیت کے 26 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ 8.5 ارب ڈالرکے 30 منصوبے زیرتعمیر ہیں۔

علاوہ ازیں 28.4 ارب ڈالر کے 36 منصوبے بات چیت کے مختلف مراحل میں ہیں جو سی پیک فریم ورک کا حصہ ہیں۔ حکومت سی پیک پر طویل المدت منصوبے کے طور پر کام کررہی ہے جو چین کو وسط ایشیائی ممالک ، مشرق وسطیٰ ،افریقہ اور یورپ سے ملائے گا۔یہ منصوبہ دونوں ممالک کیلئے خوشحالی کا راستہ ہے۔

چین اور پاکستان کی افرادی قوت کو اس منصوبے سے روزگار ملا ہے اور بروقت تکمیل سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ سکھر حیدر آباد موٹر وے M-6، پشاور ڈی آئی خان موٹروے M-14 کراکرم ہائی کے متبادل روٹ (گلگت،شندور، چترال) سوات ایکسپریس وے (فیزII) دیر ایکسپریس وے، کراچی سرکولر ریلوے کے منصوبے بھی اسی سی پیک کا حصہ ہیں جن پر کام جاری ہے۔