چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کےدوسرے مرحلے کے تحت 2027 تک3 ہزار 428 میگاواٹ پن بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی، حکام سی پیک اتھارٹی

66

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کےدوسرے مرحلے کے تحت 2027 تک 7 ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 3 ہزار 428 میگاواٹ پن بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام نے’’ اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ 4 پن بجلی منصوبوں میں سے پہلا منصوبہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے 720 میگاواٹ سستی بجلی 2021 قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ دوسرا منصوبہ2 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 884 میگاواٹ بجلی 2022 میں قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

تیسرا منصوبہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 700 میگاواٹ بجلی 2026 میں قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ چوتھا منصوبہ 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 1124 میگاواٹ بجلی 2027 میں قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے سستی ؎پن بجلی میسر ہو گی۔

حکام نے بتایاکہ سی پیک نہ صرف ملک کو بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کررہاہے بلکہ توانائی کی طلب و رسد کو متوازن کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں بھی مدد کررہا ہے۔