چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل، چینی سفارتخانے کی جاری دستاویزات

73

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہدری ( سی پیک) منصوبے کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ 12 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، ان منصوبوں سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 50 میگاواٹ واٹ داﺅد ونڈ پاور پراجیکٹ، 100 میگاواٹ پاکستان جھمپیریو ای پی ونڈ پاور پراجیکٹ، 50 میگاواٹ سچل ونڈ پاور پراجیکٹ، 900 میگاواٹ سولر پراجیکٹ پنجاب، 1320 میگاواٹ پورٹ قاسم اور 1320 میگاواٹ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق چائنہ پاکستان فرائنڈ سکول فقیر کالونی راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبر کیبل کا منصوبہ بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔