23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کا 12 اپریل سے امریکی اشیاء پر ڈیوٹی 84 فیصد سے...

چین کا 12 اپریل سے امریکی اشیاء پر ڈیوٹی 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کر نے کا اعلان

- Advertisement -

بیجنگ ۔11اپریل (اے پی پی):چین نے 12اپریل سے امریکی درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کر نے کا اعلان کیا ہے ۔شنہوا کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کی ٹیرف کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے تحفظاتی اقدامات کے جواب میں، چین 12 اپریل سے امریکی اشیا پر ڈیوٹی 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کر رہا ہے۔

واضح رہے امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل کو 185 ممالک اور خطوں کی اشیا ءپر محصولات عائد کرنے کا اعلان کرکے بڑے پیمانے پر تجارتی جنگ کا آغاز کیا۔ چینی سامان کے لئے ،امریکا نے شرح 34فیصد مقرر کی ،جوابی کارروائی میں چین نے 10 اپریل سے شروع ہونے والی تمام امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی محصولات عائد کر دیئے ۔

- Advertisement -

اس کے بعدامریکی صدر نے چین کو 104 فیصد ڈیوٹی دینے کا وعدہ کیا جب تک کہ چینی فریق امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر راضی نہیں ہو جاتا۔ چین نے جواب میں امریکی اشیا ءپر محصولات کو 84 فیصد تک بڑھا دیا۔ اس کے بدلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اشیا پر ٹیرف کی شرح کو فوری طور پر 125 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580657

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں