22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کا امریکا اور روس کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ مذاکرات میں...

چین کا امریکا اور روس کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار

- Advertisement -

بیجنگ ۔27اگست (اے پی پی):چین نےامریکا اور روس کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔ رائٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا اور روس کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ کے مذاکرات میں شامل ہونا غیر منطقی اور غیر حقیقی مطالبہ ہے۔

گوؤ جیاکن نے یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کے ردعمل میں دیا، جنہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اس موضوع پر بات چیت کے بعد چین کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکا کی جوہری صلاحیتیں بالکل مختلف سطح پر ہیں، اور دونوں ممالک کے اقتصادی سکیورٹی حالات اور جوہری پالیسیاں بھی یکسر مختلف ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ چین پہلے حملے سے گریزکی پالیسی پر قائم ہے اور محض دفاعی جوہری حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ چین کسی بھی ملک کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شریک ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا، اور بڑے جوہری ذخائر رکھنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ تخفیفِ اسلحہ کی اپنی خصوصی اور اولین ذمہ داریاں ادا کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں