بیجنگ ۔ 5 جون (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے اپنے دورہ روس سے قبل بیجنگ میں روسی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدہ کثیر جانبہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس بین الاقوامی معاہدے کا احترام کیا جانا چاہئے۔شی جن پنگ نے دنیا میں تشدد و کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کا شدید ترین دباو¿ اور خودسرانہ پابندیاں دنیا کے بہت سے ملکوں کے حکام میں تشویش کا باعث بنی ہیں