اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں چین کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2019ءتک چین کو برآمدات سے پاکستان نے 1.0310 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.40 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین کو برآمدات سے پاکستان نے 978.887 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2019 ءمیں چین کو برآمدات سے 148.411 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔گزشتہ سال جنوری میں چین کو برآمدات سے پاکستان نے 188.767 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔