بیجنگ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی کے دوران اس اقتصادی شرح نمو 6.7 فیصد کی سطح پر مستحکم رہی جوکہ پیشگی اندازوں سے زیادہ ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 6.7 فیصد رہی جبکہ پیشگی اندازے 6.6 فیصد شرح نمو کے تھے۔ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال بہتر رہی اور پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ مصنوعات کے معیار میں بھی اضافہ ہوا