33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی برآمدات میں اپریل میں 9.3 فیصد اضافہ، تجارتی حجم 3.84...

چین کی برآمدات میں اپریل میں 9.3 فیصد اضافہ، تجارتی حجم 3.84 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا

- Advertisement -

بیجنگ۔12مئی (اے پی پی):چین کی مجموعی درآمدات و برآمدات میں رواں سال اپریل میں یوآن مالیت کے لحاظ سے 5.6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے کل تجارتی حجم 3.84 ٹریلین یوآن ( 529.7 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔

چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے بتایا کہ اپریل کے دوران چین کی برآمدات 9.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.27 ٹریلین یوآن (تقریباً 314 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 1.57 ٹریلین یوآن پر آ گئیں۔

- Advertisement -

رواں سال کے پہلے 4 ماہ (جنوری تا اپریل) کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق چین کی مجموعی تجارت میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 14.14 ٹریلین یوآن رہی۔

اس عرصے کے دوران چین کی برآمدات 7.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 8.39 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، تاہم درآمدات میں 4.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور وہ 5.75 ٹریلین یوآن پر آ گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595962

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں