26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی...

چین کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ ینگون پہنچ گئی

- Advertisement -

بیجنگ۔5اپریل (اے پی پی):چینی حکومت کی جانب سے میانمارمیں زلزلہ متاثرین کے لئے ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ ینگون پہنچ گئی۔چینی میڈیا کے مطابق موجودہ کھیپ میں 1048 عدد  پانی صاف کرنے کا  سامان، 10000 مچھر دانیاں، 15000 فرسٹ ایڈ کٹس اور 400 خیمے شامل ہیں۔

ہنگامی انسانی امداد کی پہلی  اور دو سری کھیپ  31 مارچ اور 3 اپریل کو میانمار پہنچ گئی تھی جسے متاثرین میں تقسیم کیاگیا۔یاد رہے کہ میانمار میں 28 مارچ کو 7.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے 3 ہزار 354 افراد ہلاک اور 220 تاحال لاپتہ ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578707

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں