چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

72

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کو 15 ارب ڈالر مالیت کے آر ایم بی جس کی مالیت تقریباً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر بنتی ہے، چین کی جانب سے حکومت پاکستان کو قرضہ کے طور پر حاصل ہوئے ہیں۔ اس رقم کے جمع ہونے کے بعد ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔