چین کی متنازع علاقوں میں کسی بھی طرز کے جی 20 اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت

83

بیجنگ ۔20مئی (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا ہے کہ چین متنازع علاقوں میں کسی بھی طرز کےجی 20 اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔

چینی میڈ یا کے مطا بق چین آئندہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں منعقد ہونے والے جی 20 سیاحتی تھیم پر مبنی اجلاسوں اور سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ایسے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔