چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے 60 ممالک مستفید ہوں گے، منصوبہ پٹی کے گرد آباد قوموں کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا باعث بنے گا، یونیسکو

159

اقوام متحدہ ۔ 20 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے سربراہ نے چین کے ”بیلٹ اینڈ روڈ“ منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ایک لاجواب منصوبہ ہے جس سے 60 کے قریب ممالک مستفید ہوں گے اور راستوں کے گرد آباد قوموں کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا باعث بنے گا۔ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کی ڈائریکٹر ارینا بکووا نے چینی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا 2013ءمیں اعلان کردہ ”بیلٹ اینڈ روڈ“ منصوبہ شاندار ہے جس کو 100 سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ اس منصوبے سے ایشیائی ممالک کے یورپ اور افریقہ کے ساتھ تجارتی اور انفراسٹرکچر نیٹ ورک قائم ہوگا جو قدیم سلک روٹ سے جا ملے گا۔